Winter Sale !! Get Flat 50% Off On Women Products !!

get your choice

Sultan Al Oud 1,999.00
Musk Al Ameerah 1,999.00
Honey 3,200.00 3,000.00
Overcoat 1,500.00 1,200.00
Leather Brown Shoes 3,500.00 2,500.00
Television Screen 24″ 1,500.00 1,300.00
Sports Soe Shoes 1,500.00 1,399.00
High Quality Headset 9,500.00
Home / Terms and Condition

ضرورت واہمیت

موجودہ دورکے جدیدآلات ،ترقی یافتہ ٹیکنالوجی، لوگوں کی مصروفیت کی کثرت اورمعمولی سرمایہ کے ساتھ کاروباری سوچ عام ہونے کی وجہ سے آن لائن کاروبارغیرمعمولی اہمیت اختیارکرچکی ہے، اورکوروناوائرس جیسے موذی اورمہلک بیماری کی وجہ سے آئے دن لاک ڈاؤن  کی وجہ سے اسے چارچاندلگ گئے ہیں۔ لیکن بسااوقات شرعی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ  سے آن لائن خریدوفروخت میں شرعی تقاضوں کوپورانہ کرنے کی بنیاد پرحلال اورجائز آمدنی کے ذریعہ خریدے گئے اشیاء کا استعمال بھی مشکوک بن جاتاہے، اور سے تمام ترمحنت اورکوشش کے باجود بھی حاصل کردہ نفع کااستعمال بھی جائزنہیں ہوتا۔اس لئے ہمارا عزم ہے کہ اس سلسلہ میں سوفیصد شریعت کےاحکام کو مدنظررکھ کرکاروبارکیاجائے، تاکہ حلال کمائی کے ذریعہ خریدے گئے اشیاء کااستعمال بھی شک وشبہ سے پاک ہو،اورمحنت کے نتیجے میں ملنے والاثمرہ بھی شرعاجائزاورحلال ہو۔

طریقہ کاروبار

عام طورپر آن کاروبارکرنے والے افراد کے پاس خریداہوامال اسٹاک کی صورت میں موجود نہیں ہوتا، بلکہ وہ مختلف لوگوں سے آرڈرملنے پر وہ چیز کسی ڈیلرسے خریدنے کے بعد اپنانفع رکھ کر متعلقہ شخص کو فروخت کردیتاہے۔لیکن آرڈرلیتے وقت چونکہ سپلائیرکے پاس وہ چیز موجود  نہیں ہوتی ، اس لئے اس  اس مرحلہ میں اس کے لئے کسٹمرکے ساتھ خریدفروخت کا معاملہ کرکے نفع کماناشرعاجائزنہیں۔

ہم بروکری طریقہ کارکےمطابق متعلقہ چیز کسٹمرکے آرڈرپر کسی بھی ڈیلرسے وکالۃ خریدکر کسٹمرکو فراہم کرتے ہیں، اوراس سلسلہ میں اپناحصہ بطورکمیشن سیلرکے ساتھ طےہوتاہے۔جس میں اس بات کا پورالحاظ رکھا جاتاہے، کہ کسٹمروہ چیزمارکیٹ ریٹ پر دستیاب ہوسکے، اوریہ معاملہ شرعی اصولوں کے خلاف بھی نہ ہو۔

قواعد وضوابط

(1)پروڈکٹ ویب سائٹ پرموجود معیاریامقدارکے مطابق نہ ہونے کی صورت قابل واپسی ہوگی۔

(2)پروڈکٹ کی واپسی کے بعد دو دن میں بل واپس ہوگی، البتہ آرگنائزیشن کی غلطی نہ ہونے کی صورت میں ڈیلیوری کے اخراجات منہاہوں گے۔پروڈکٹ واپس بھیجنے کی ذمہ داری کسٹمرکی ہوگی۔

(3)پروڈکٹ واپس بھیجنے سے قبل اس کی اطلاع اوروجہ واپسی بذریعہ بتاناضروری ہے۔
(4)مخصوص آفرکے علاوہ ڈیلیوری اخراجات قیمت کے علاوہ چارج کئے جائیں گے۔

X
X